مدینہ منورہ۔8مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ مدینہ منورہ پہنچنے پروزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجودہیں۔