وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

90
وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی عالمگیر خان، سیف الرحمن، جمشید تھامس، فیض اللّہ کاموکا، اکرم چیمہ، اسلم بھوتانی اور شاہد خان خٹک موجود تھے۔

اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔