وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی کنول شوزیب اور شیخ خرم شہزاد کی ملاقات ، اپنےحلقوں کے مسائل اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

127

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی کنول شوزیب اور شیخ خرم شہزاد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور اپنےحلقوں کے مسائل اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔یہ بات وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے،معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔