وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں پنجاب آبِ پاک اتھارٹی اور کپاس کی فصل کی بہتری کیلئے اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم نے آبِ پاک کے تحت لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ وزیرِ اعظم کو …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں پنجاب آبِ پاک اتھارٹی اور کپاس کی فصل کی بہتری کیلئے اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم نے آبِ پاک کے تحت لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے پر عملی کام جنوری 2021 سے شروع ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیرِ اعظم کو کپاس کی فصل کے حوالے سے اصلاحات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب اور وزیرِ اعلی پنجاب کی سربراہی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے، معیاری بیج کپاس کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے جس کے ساتھ ساتھ معیاری پیسٹیسائیڈ کی فراہمی کو یقینی بنا کر کپاس کی فصل کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔