اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں ناصر درانی کی وفات کی خبر سے صدمہ ہوا، انہوں نے ناصر درانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات کے لیے انہوں نے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم نے کہا ناصر درانی بہترین پولیس آفیسر تھے ۔