اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملکی امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیرِ قانون فروغ نسیم اور متعلقہ افسران کی شرکت کی۔