اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کوملک کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے،یہ ہدایت انہوں نے مشیرِ سمندر پار پاکستانیز امور ایوب آفریدی سے ملاقات میں کی۔
ہفتہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے حکومت کے حقِ رائے دہی کے اقدام اور نادرا کے ذریعے پاور آف اٹارنی کے آن لائن نظام کی افادیت اور پذیرائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بارےبھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کوملک کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیا اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی ہدایت کی