29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگہ میں بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور رکن قومی اسمبلی عطا اللہ تارڑ بھی کوئٹہ دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603633

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں