وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

174
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ محمد اسلم سلیمی ایک مدبر اور اعلی پائے کے سیاستدان تھے،محمد اسلم سلیمی کی رحلت سے پاکستان کی سیاست ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گئی۔