وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد آمد، کشمیر مانومنٹ پر حاضری اور شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا

160
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد آمد، کشمیر مانومنٹ پر حاضری اور شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا

مظفر آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس کے پریس وِنگ کے مطابق اتوار کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد آمد پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے کشمیر مانومنٹ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر پیش کرکے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔