34 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کی کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کے...

وزیرِ اعظم کی کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کی ستائش، پولیس کے افسران و جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،وزیراعظم

- Advertisement -

لاہور۔1جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے افسران و جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کارروائی میں چار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی کی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسران و اہلکاروں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604092

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں