23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت ڈریپ...

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت ڈریپ اجلاس میں روس کے ساتھ انسولین کی پیداوار کا جائزہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت جمعرات کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں روس کے ساتھ انسولین کی پیداوار کے مشترکہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روسی حکومت کے نمائندے ڈینس نزاروف، سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان میں مقامی سطح پر انسولین کی تیاری اور روس کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ روس کے ساتھ انسولین مینوفیکچرنگ کا منصوبہ دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسولین کی تیاری مرحلہ وار ہوگی جبکہ تین سال کے اندر بلک پروڈکشن اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ منصوبہ کاروباری تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا اور عوام کو ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے کی کامیابی کے لئے شراکت دار کمپنیوں کی سخت پابندی اور عملدرآمد لازمی ہوگا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں