ریاض۔9فروری (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ترجمان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور سیکریٹری وزارتِ دفاعی پیداوار جنرل چراغ حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ دفاع نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا جائزہ لیا۔وزیر …
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ

مزید خبریں
ریاض۔9فروری (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔
ترجمان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور سیکریٹری وزارتِ دفاعی پیداوار جنرل چراغ حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیرِ دفاع نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا جائزہ لیا۔وزیر دفاع نے دفاعی صنعت سے وابستہ نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔








