اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ایس پی اسد زبیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وطن کے دفاع اور امن کے …
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہنگو دھماکے کی مذمت، شہید ایس پی اسد زبیر کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ایس پی اسد زبیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ وزیرِ ریلوے نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبرِ جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے ہنگو دھماکے میں شہید پولیس افسر اور اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی ۔






