وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر کی کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر نے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نڈر اور بے باک ممتاز کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بے نقاب کرنے والی ہر آواز بزور قوت دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر نے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نڈر اور بے باک ممتاز کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بے نقاب کرنے والی ہر آواز بزور قوت دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حریت فکر طاقت کی بنیاد پر دبائی نہیں جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی منزل کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری نے اپنے لہو سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادتوں کی عظیم تاریخ میں ایک اور روشن باب رقم کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے شجاعت بخاری کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہید کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

مزید خبریں