اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے چوری کی لیکن الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دی، ان کی تلاشی ضرور ہوگی،عمران خان اور جہانگیر ترین کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس تکنیکی وجوہات پر خارج ہوا ، تاثر یہ دیا گیا کہ انہیں کلین چٹ مل گئی ، وزیراعظم نے اپنے سمیت پورے خاندان کو …
وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے چوری کی لیکن الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دی، ان کی تلاشی ضرور ہوگی،عمران خان اور جہانگیر ترین کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس تکنیکی وجوہات پر خارج ہوا ، تاثر یہ دیا گیا کہ انہیں کلین چٹ مل گئی ، وزیراعظم نے اپنے سمیت پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا لیکن اپنے لئے اور اپنے اہلخانہ کیلئے استثنیٰ کبھی نہیں مانگا ،عمران خان مغربی جمہوری نظام کی مثالیں دیتے ہیں ، خود اس پر عمل نہیں کرتے،عمران خان کیلئے یہ امر اذیت ناک ہے کہ وہ سردارایاز صادق سے انتخابات ہارے،عمران خان کی برداشت ختم ہو چکی ہے، وہ ہار چکے ہیں، فوجی عدالتوں پر اتفاق رائے کا اعلان سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں جبکہ ان کو سپیکر نہ ماننے والا بھی ساتھ کھڑا ہے،عمران خان مریم نواز سے حسد نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کریں،نواز شریف نے ہمیں خواتین کی عزت و احترام کی تربیت دی ہے، آپ جیسے جھوٹ بولنے والوں کو ایسا عزت و احترام نہیں ملتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ارکان قومی اسمبلی دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائزہ حمید کے ہراہ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔








