اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نامور ناول نگار اور قانون دان مظہر کلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران سیریز کی صورت مظہر کلیم کے چاہنے والوں کا بڑا حلقہ موجود رہے گا،وہ اپنے اچھوتے قلمی کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ …
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مظہر کلیم کی وفات پرافسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نامور ناول نگار اور قانون دان مظہر کلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران سیریز کی صورت مظہر کلیم کے چاہنے والوں کا بڑا حلقہ موجود رہے گا،وہ اپنے اچھوتے قلمی کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکے گا،شعبہ ادب میں ان کی گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔









