وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان کی آسٹریلیاکی ریاست نیو ساو¿تھ ویلز کی قانون ساز کونسل کی رکن لی ریانون سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے، بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ،حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو انہوں نے آسٹریلیاکی ریاست نیو ساو¿تھ ویلز کی قانون ساز کونسل کی رکن اور …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے، بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ،حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو انہوں نے آسٹریلیاکی ریاست نیو ساو¿تھ ویلز کی قانون ساز کونسل کی رکن اور سابق سینیٹر مس لی ریانون سے ملاقات میں کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سمیت تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اوبزرورز کو جانے کی جازت نہیں دے رہا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ،حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ر

مزید خبریں