مظفر آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان اور وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی ملاقات میںترقیاتی منصوبہ جات ، سی پیک ، سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برداری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کےلئے اپنا بھرپورتعاون جاری رکھے گی اورجو منصوبہ جات وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں ان کےلئے بروقت فنڈز مہیا کرے گی ۔