ٹوکس کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پروٹیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2سے اپنے نام کریں گے ،سٹورٹ براڈ

آکلینڈ ۔ 28 فروری (اے پی پی) بین سٹوکس کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، انگلش ٹیم نے 224 رنز کا آسان ہدف 37.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کپتان ایوان مورگن نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، بین سٹوکس 63 اور جوز بٹلر نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، مچل سینٹنر اور مارٹن گپٹل کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، سٹوکس کو 2 وکٹیں اور 63 ناقابل شکست رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔