اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شوپیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس بربریت پر گونگی اور بہری نہ بنے۔ پیر کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی وزیرا عظم مودی دہشت گردہے جس کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے …
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شوپیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس بربریت پر گونگی اور بہری نہ بنے۔ پیر کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی وزیرا عظم مودی دہشت گردہے جس کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ بھارتی فوج اور پولیس میں ترقیاں کشمیریوںکو مارنے سے ملتی ہیں۔ بھارتی فوج نے شوپیاں کو کشمیریوں کی مقتل گاہ بنادیا ہے۔ اس ظلم پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم ڈھا رہی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔ ہندوستانی جارحیت پاکستان کے خلاف براہمن سامراج کی سازش ہے ۔ بھارتی وزیراعظم مودی خونخوار درندہ بن چکا ہے ۔بھارتی فوج سرچ آپریشن کے ذریعے چادر اور چار دیوار کا تقدس پامال کررہی ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ وہ پروفیسر رفیق بٹ سمیت تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ انسانی حقوق کے ادارے بھارتی بربریت کا نوٹس لیں۔







