اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کےلئے اتوار کو ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے۔ وزیر اعظم کی آمد پر گلگت ائر پورٹ پر گورنر میر غضنفر علی خان اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت دوسرے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم نے چنار گارڈن گلگت میں یادگار شہدا …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت نلتر ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کےلئے اتوار کو ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے۔ وزیر اعظم کی آمد پر گلگت ائر پورٹ پر گورنر میر غضنفر علی خان اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت دوسرے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم نے چنار گارڈن گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے شہدا ءکی روح کو ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔









