اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم منزل ہو گی، غربت کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لئے شرح نمو9 فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے، ہم نے 5سالوں میں ملک سے دہشت گردی، توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم منزل ہو گی، غربت کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لئے شرح نمو9 فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے، ہم نے 5سالوں میں ملک سے دہشت گردی، توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دیتے ہیں۔ وہ پیر کو سرمایہ کاری بورڈ اور جنگ گروپ کے تعاون سے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا موضوع شرح نمو کو 9 فیصد تک لے کے جانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے قومی پالیسیاں جاری رہنی چاہئیں، ہم 5 سال میں چیلنجز کے باوجود ترقی کی طر ف بڑھے، پاکستان سے دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا ہے جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے اور دہشت گردی کے خلاف وہ کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں جس میں اور لوگ ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی کامیابیوں اور کاوشوں کے بعد پاکستان کو ایک محفوظ جگہ بنا دیا گیا ہے۔ ملک میں امن لانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اسے برقرار رکھا جارہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس سرمایہ کاری کی گئی، ملک میں 17 سو کلومیٹر موٹرویز بنائی جا رہی ہیں، اقتصادی زونزسے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اس کے ساتھ ساتھ بندر گاہیں اور ایئرپورٹس کی بہتری کی جارہی ہے جبکہ بجلی اور قدرتی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔







