وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو

52

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات کے بعد عام انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ہم اپنی مدت پوری کریں گے، کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میںکامیابی حاصل کرینگے، سیاسی عدم استحکام سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، دھرنے کی وجہ سے سی پیک میں تاخیر ہوئی، ملک ترقی کر رہا ہے،آئی ایم ایف کے پاس قرضے لینے کے لئے نہیں جائیں گے، پاکستان کا ایل این جی کا کنٹریکٹ دنیا میں سب سے سستا ہے، میری ریڈ لائن ملک کا آئین ہے۔