اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے )آج( پارلیمنٹ ہاﺅس میں یادگار جمہوریت کا دورہ کیا اور ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کی یاد گارپر پھول چڑھائے۔چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق اور …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں یادگار جمہوریت کا دورہ ، گمنام ہیروز کی یاد گارپر پھول چڑھائے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے )آج( پارلیمنٹ ہاﺅس میں یادگار جمہوریت کا دورہ کیا اور ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کی یاد گارپر پھول چڑھائے۔چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، ایوان بالاءمیں موجود جماعتوں کے پارلیمانی راہنماءاور سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ وزیر اعظم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والوں کے نام سے منصوب یادگارجمہوریت کی تعمیر کو احسن اقدام قرار دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے بتایا کہ یادگار جمہوریت پارلیمنٹ ہاﺅس کے دورے پر آنے والے ان تمام افراد کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے جو ملک میں جمہوریت کااستحکام چاہتے ہیں۔







