وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ،شاہداد کوٹ روڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بد اعتمادی کی فضاءدور کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی،دورہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ہفتہ کو خاران میں خضدار،شاہداد کوٹ روڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بد اعتمادی کی فضاءدور کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی،دورہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ہفتہ کو خاران میں خضدار،شاہداد کوٹ روڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی اور افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ،حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار اور دیگر سے بھی ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں تمام امور پر کھل کر بات ہوئی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب دونوں ملکوں کی قیادتوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ خطے کی خوشحالی اور عوام کیساتھ کتنے مخلص ہیں۔

مزید خبریں