وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔