اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ( اتوار کی صبح) دورہ بلوچستان کے سلسلہ میں لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس میڈیاونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ کے دوران سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔