وزیر اعظم شہباز شریف سے ایمل ولی خان کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

84
وزیر اعظم شہباز شریف سے ایمل ولی خان کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے ایمل ولی خان کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے جمہوریت اور آئین کی پاسداری اور عوامی فلاح و بہبود کے لئےعوامی نیشنل پارٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر معیشت کی بحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرتی رہیں گی ۔