وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرز سید فیصل سبزواری کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

218
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرز سید فیصل سبزواری کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرزسید فیصل سبزواری نے ملاقات کی اور اپنی وزارتِ کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا چیک پیش کیا۔

منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارتِ میری ٹائم افیئرز کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا امدادی چیک پیش کیا۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے5 کروڑ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے 2 کروڑ روپے کی رقم وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے