وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لئے مسلسل امداد پر امریکہ سے اظہار تشکر

139

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لئے مسلسل امداد پر امریکہ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے جمعہ کو انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی حکومت نے مالی امداد میں مزید 20 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، اس طرح امداد کا حجم 51 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ہم مسلسل مدد پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔