وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے نئی انسانی امداد کے تحت 30 ملین یورو مختص کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ

162

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے نئی انسانی امداد کے تحت 30 ملین یورو مختص کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔

منگل کو وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے لئے یورپی یونین کی نئی انسانی امداد میں 30 ملین یورو کے اعلان پر یورپی یونین بالخصوص صدر یورپی کمیشن ارسولا وان ڈیر لیین اور یورپی کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے مضبوط تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور صحت کے چیلنجز کی سنگینی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے 30 ملین یورو کی امداد کا اعلان کرائسز مینجمنٹ کمشنر جینز لینارسک کے دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا ہے۔