وزیر اعظم شہباز شریف کی کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج صبح سویرے بیدار ہونے پر یہ شاندار خبر سننے کو ملی کہ ارشدندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلاگولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

ارشد ندیم کا تسلسل،محنت،لگن نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی