مکہ المکرمہ۔9مئی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج اتوار کو عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مدینہ سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم امام کعبہ سے بھی ملاقات کریں گے اسکے علاوہ وہ دورے کے دوران مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ سے بھی ملیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل او آئی سی کی ملاقات بھی ہوگی۔،وزیر اعظم سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر منعقدہ تقریب میں خطاب کریں گے۔