وزیر اعظم عمران خان آج منگل کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی میں عالمی یوم نسواں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

117
پی ٹی آئی سب سے بڑے عوامی جلسے کے لیے تیار، قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ، پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں آج تاریخی میدان سجے گا، قیادت وکارکن پر عزم

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج منگل کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی میں عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا انعقاد حقوق نسواں کے لیے حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے احساس پروگرام کی تمام سکیموں میں خصوصی کوٹہ، سول و فوجداری قوانین میں اصلاحات بالخصوص وراثت اور دیگر اقدامات حقوق نسواں کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا حصہ ہیں۔ وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔