اسلام آباد ۔ 31جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان (آج) جمعہ کونئے کفالت پروگرام کا اجراء کریں گے جس کے تحت ملک بھر کی 7 ملین غریب خواتین کو 2000 روپے ماہانہ نقد مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔ وزارت سماجی تحفظ وتخفیف غربت کے ذرائع کے مطابق احساس کفالت کارڈ پر قائد اعظم کی تصویر کا اجراء حکومت کا اہم دلیرانہ فیصلہ ہے۔ ماضی میں بی آئی ایس پی …
وزیر اعظم عمران خان آج نئے کفالت پروگرام کا اجراء کریں گے، ملک بھر کی 7 ملین غریب خواتین کو 2000 روپے ماہانہ نقد مالی معاونت فراہم کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان (آج) جمعہ کونئے کفالت پروگرام کا اجراء کریں گے جس کے تحت ملک بھر کی 7 ملین غریب خواتین کو 2000 روپے ماہانہ نقد مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔ وزارت سماجی تحفظ وتخفیف غربت کے ذرائع کے مطابق احساس کفالت کارڈ پر قائد اعظم کی تصویر کا اجراء حکومت کا اہم دلیرانہ فیصلہ ہے۔ ماضی میں بی آئی ایس پی کے کارڈ پر سیاسی شخصیات کی تصاویر لگی ہوئی تھیں۔ احساس کفالت کارڈ پر قائد اعظم کی تصویر کے اجراء سے حکومت نے فلاحی اداروں کو غیر سیاسی بنانے کا اہم قدم لیا ہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت تمام مستحقین کو ،وزیر اعظم کے ”راشن وظائف” اور ”ون وومن و ن بنک اکائونٹ ” وژن کے مطابق مخصوص اے ٹی ایمزاور بینک کی شاخوں کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہر مستحق خاتون کواپنے سیونگ اکائونٹ کی سہولت حاصل ہو گی۔ اس پروگرام کے اجراء سے خواتین کو مالی اور ڈیجیٹل نظام میں شمولیت کے مواقع حاصل ہونگے۔”کفالت بی آئی ایس پی کے مالی معاونت کے پچھلے پروگرام سے بہت مختلف ہے۔اس میں دس سال بعد بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مستحقین کی رجسٹریشن کے لیے سروے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پہلا سروے دس سال پرانہ تھا اور ادائیگی کا نظام بھی دس سال پرانہ تھا۔اب نیاڈیجیٹل ادائیگی کا نظام لایا گیا ہے۔ مالی معاونت کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اسے افراطِ زر کی شرح سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ شفافیت اور احساس وفاداری پالیسی پر عملدرامد اس پروگرام کا اہم حصہ ہے۔کل اس نظام کے اجراء سے لاکھوں غریب خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی رونما ہوگی جو سابقہ نقد مالی معاونت کی سکیموں میں کسی نہ کسی طرح معاشی استحصال کا شکار ہوئیں اور مالی نظام سے باہر ہوئیں۔اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے تحت ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواتین نہ صرف پوری رقم وصول کریں گی ، بلکہ اپنے مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کے بھی قابل ہوں گی اور اپنے گھرانے سمیت غربت سے باہر نکل سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت فروری 2020ء میں 15 اضلاع میں ڈیسک رجسٹریشن ہوگی۔ ان اضلاع میں سجاول، بہاولپور، چکوال، چارسدہ، فیصل آباد، ہری پور، جیکب آباد، کیچ، قلعہ سیف اللہ، لکی مروت، لیہ، مہمند ایجنسی ، نصیر آباد، سکھر اور ٹھٹھہ شامل ہیں۔ اسی طرح 55 اضلاع میں گھر گھر سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور ان میں رجسٹریشن مارچ 2020ء میں ہو گی۔








