اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں گے، پوری پاکستانی قوم بھی مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم شہریوں پر بھارتی مظالم مسلسل کرفیو کے خلاف یکجا ہو کر آواز …
وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں گے، قوم بھی ہر پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کی آوازبنے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں گے، پوری پاکستانی قوم بھی مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم شہریوں پر بھارتی مظالم مسلسل کرفیو کے خلاف یکجا ہو کر آواز بلند کرے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے قوم سے اپیل کی ہے وہ اپنے جذبات کا بھر پور اظہار کریں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ نہتے اور مظلوم شہریوں کے لئے آواز بلند کرنا ہر انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان، بھارتی استبداد سے نجات کے لئے مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لئے اپنی آواز بھرپور طریقے سے بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں موجود ہیش ٹیگ کا استعمال کر یں اور ہر پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہاکہ آج (جمعہ کو) وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں گے۔ اس مو قع پر ہمیں ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے یکجا ہو کر اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔ آج وزیر اعظم نے اسلام کے پرامن ہونے کا پیغام دیا۔ ہمیں امن اور انصاف کے لئے ایک ہو کر اس بات کا عملی ثبوت دینا چاہیئے۔







