وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں ، ملک امین اسلم

92

حضرو۔10مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورہ سعودی عرب کامیابی سے ہمکنار ہوگا، سعودی قیادت نے جس طرح پاکستانی قیادت کا استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب تمام مسلم ممالک متحد ہونگے ، دورہ سعودی عرب کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ سعودی عرب حکمران اور عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم پاکستان کو سعودی عرب کیساتھ کئی بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے جس کی وجہ سے سعودی عرب نے پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ تعلقات عروج کو پہنچ چکے ہیں دونوںممالک کے حکمرانوں نے جن بڑے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں ان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔