اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کینو کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پیر کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے رواں مالی جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران کینو کی برآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ 209 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے …
رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کینو کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ، عبد الرزاق داؤد

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کینو کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پیر کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے رواں مالی جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران کینو کی برآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ 209 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 180 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کے میں سٹرس کی برآمدات میں اضافے پر متعلقہ برآمد کنندگان کی محنت کو سراہتا ہوں اس ضمن میں وزارت تجارت ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔








