بروغل اپر چترال فیسٹیول 20 سے 23 جولائی تک بروغل ویلی اور کرمبر جھیل میں منعقد ہوگا، پی ٹی ڈی سی

بروغل اپر چترال فیسٹیول 20 سے 23 جولائی تک بروغل ویلی اور کرمبر جھیل میں منعقد ہوگا۔ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ بروغل ویلی اور کرمبر جھیل کی دلکش وادیوں میں چار روزہ ایونٹ بروغل اپر چترال فیسٹیول 2026 میں علاقے کی منفرد ثقافت، روایات، کھیلوں اور قدرتی حسن کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):بروغل اپر چترال فیسٹیول 20 سے 23 جولائی تک بروغل ویلی اور کرمبر جھیل میں منعقد ہوگا۔ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ بروغل ویلی اور کرمبر جھیل کی دلکش وادیوں میں چار روزہ ایونٹ بروغل اپر چترال فیسٹیول 2026 میں علاقے کی منفرد ثقافت، روایات، کھیلوں اور قدرتی حسن کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔بروغل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) اورپاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کےباہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے چار روزہ فیسٹیول میں روایتی بزکشی اور ڈونکی پولو کےمقابلے، ثقافتی رقص، مقامی دستکاری کی نمائش، بروغل کےروایتی کھانے، کیمپنگ اورٹریکنگ سمیت مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔فیسٹیول کا مقصد بروغل کی ثقافتی وراثت، منفرد روایات، قدرتی حسن اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینا اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خطے کی منفرد شناخت سے روشناس کرانا ہے۔چار روزہ فیسٹیول کا مقصد بروغل ویلی، کرمبر نیشنل پارک اور کرمبر جھیل کے قدرتی حسن، ثقافتی ورثے اور منفرد روایات کو اجاگر کرتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینا اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو علاقے کی ثقافتی و قدرتی کشش سے روشناس کرانا ہے