واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 700 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 11 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 13ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 25 ہزار 500 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 52 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 100 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1484.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.256 ملین ایکڑفٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1166.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.428 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








