گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب کلیئرنس آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا زیارت میں کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب کلیئرنس آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے پوری قوت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔گورنر نے زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گادہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے متحد ہو کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔








