ریاض۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دورہ پر منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فصل بن بندر بن عبد العزیز السعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری …
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورہ پر ریاض پہنچ گئے

مزید خبریں
ریاض۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دورہ پر منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فصل بن بندر بن عبد العزیز السعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے ۔








