وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے کی تکمیل کے بعد امریکہ روانہ

110

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہوگئے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔