لاہور۔16 جولائی (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوا لے نہیں ' حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں'اپوزیشن ٹائم پاس کر نے کیلئے 2023ء تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔ گور نر ہائوس میںفوکل پرسن سوشل میڈیا حکومت پنجاب میاں انس اسلم ڈولہ اور …
وزیر اعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوا لے نہیں ‘ حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں’اپوزیشن ٹائم پاس کر نے کیلئے2023ء تک اے پی سیز بلاتی رہے گی، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔16 جولائی (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوا لے نہیں ‘ حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں’اپوزیشن ٹائم پاس کر نے کیلئے 2023ء تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔ گور نر ہائوس میںفوکل پرسن سوشل میڈیا حکومت پنجاب میاں انس اسلم ڈولہ اور تحریک انصاف کے رکن رائو عابد کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، کورونا کی وجہ سے بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر حکومت تمام معاملات کو بہتر انداز میں حل کر رہی ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان معاشی طور پر مضبوطی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دیامربھاشاڈیم پر تعمیرات کاآغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے ،اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں، احتساب اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملکی ترقی تر جیح ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے حکومت30 ارب روپے کی سبسڈی دیگی، ہائوسنگ و تعمیرات کے شعبہ کو ترقی دینے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور پاکستان میں غر یبوںکو چھت میسر آئے گی، تحر یک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے جواقدامات کر رہی ہے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کا نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے، کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے ،عید پر ایس او پیز پر مکمل عمل کر نا ہوگا ،کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے مویشی منڈیوں میں حفاظتی اقدامات لازم ہیںکیونکہ اگر عید پر کورونا کا پھیلائو ہوگا تویہ ملک وقوم کے لئے تباہ کن ہو گا،اس لیے کورونا سے بچائو کیلئے ایس اوپیز پرعمل کے سواکوئی آپشن نہیں ۔








