وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

57
حضور نبی کریمﷺ نے ریاست مدینہ کے قیام کے ذریعے انسانی تاریخ کی عظیم ترین تہذیب کی بنیاد رکھی ،ریاست کے لیے رہنما اصول وضع کیے، وزیراعظم عمران خان کا مضمون

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں گلگت بلتستان کے بجٹ اور صحت، تعلیم اور سیاحت کے فروغ سمیت کئے جانے والے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے بجٹ کے حوالے سے بتایا۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات، صحت اور تعلیم کی سہولیات، احساس پروگرام سے سماجی تحفظ اور طلباء کو اسکالر شپ کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی۔