وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

162
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کی معروف سیاسی شخصیت غضنفر بلور بھی موجود تھی۔غضنفر بلور نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے غضنفر بلور کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور گورننس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔