وزیر اعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کے منصوبہ کا افتتاح کیا

129
وزیر اعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کے منصوبہ کا افتتاح کیا
وزیر اعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کے منصوبہ کا افتتاح کیا

پشاور۔19مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کے منصوبہ کا جمعہ کو افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے تکمیل شدہ سرنگوں کا معائنہ بھی کیا۔زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7انٹرجینج قائم ہیں۔

ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔