اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کر کے صحیح معنوں میں خود کو کشمیریوں کے سفیر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے …
وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کر کے صحیح معنوں میں خود کو کشمیریوں کا سفیر ثابت کیا علی امین گنڈا پور
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کر کے صحیح معنوں میں خود کو کشمیریوں کے سفیر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناکامی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو مناسب انداز سے نہیں اٹھایا اور یہ ملکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارتی فورسز کی بربریت کے بارے میں بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت کے چین کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کے دور میں تقابلی طور پر افراط زر کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کی شرح سے زیادہ تھی۔









