نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جمعہ کو جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہا کہ مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں جو ہٹلر اور مسولینی کی پیروکار تنظیم ہے، آر ایس ایس کے …
وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں بھارتی وزیراعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جمعہ کو جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہا کہ مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں جو ہٹلر اور مسولینی کی پیروکار تنظیم ہے، آر ایس ایس کے نفرت انگیز نظریے کی وجہ سے گاندھی کا قتل ہوا، آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہے اور یہ ہٹلر سے متاثر ہو کر بنی، آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں اور عیسائیوں سے نسل پرستی کی بنیاد پر قائم ہوئی، اسی نظریے کے تحت مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔







